شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے مرد ساتھی اداکاروں کی جانب سے دھوکا دینے کا انکشاف کیا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ سعدیہ امام نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔
سعدیہ امام نے بتایا کہ جب انڈسٹری میں آئی تو بہت کم خواتین اداکارائیں تھیں یا تو بہت سینئر اداکارائیں کام کر رہی تھیں یا بہت جونیئر، میرے لیول کی کوئی نہیں تھی صرف ماریہ واسطی کام کر رہی تھیں، اور وہ لاہور سے تھیں اور مجھ سے سینئر بھی تھیں میرے ارد گرد صرف مرد ساتھی تھے اس لیے میں کہہ سکتی ہوں کہ مجھے انڈسٹری میں اپنے مرد ساتھیوں اور دوستوں کی طرف سے دھوکا ملا۔
اداکارہ نے کہا کہ کئی مواقع پر انہوں نے لفظی طور پر مجھے دھوکا دیا، میرے والد کہا کرتے تھے کہ جعلی دوست بنانے سے بہتر ہے کہ آپ اکیلے رہیں اس وقت، ہم ان کے مشورے کو نہیں سمجھتے تھے کیونکہ ہمیں لوگوں کی ضرورت تھی، میں نے وقت کے ساتھ سبق سیکھا اور اللہ کے فضل سے وہ وقت بخوبی گزر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کئی بار مرد دوستوں کو اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا وہ کہتے تھے سعدیہ امام کو کاسٹ نہ کرو، کیونکہ وہ پارٹی گرل نہیں ہے، وہ شوٹنگ کے دوران انجوائے نہیں کرتی۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
اداکارہ نے کہا کہ ہم بیرون ملک ڈراموں کی شوٹنگ کیا کرتے تھے اس لیے انہیں میرے بیرون ملک دورے پر ہونے سے مسائل تھے، کچھ لوگ ایسی لڑکیوں کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے تھے جو ان کے ساتھ زیادہ دوستانہ ہوں، اس لیے وہ مجھے پروجیکٹ سے نکال دیتے تھے یا سیکنڈ لیڈ رولز دیتے تھے، میں نے یہ سب ان ساتھیوں کی طرف سے ہوتے دیکھا ہے جو میرے بہت قریب تھے، جو میرے ساتھ کھانا کھاتے تھے، بیٹھتے تھے اور ہر وقت میرے گھر آیا کرتے تھے لیکن میرے خلاف باتیں کیا کرتے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/J9Ku3gQ
0 Comments