Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

حکومت پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5.36 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جب کہ ڈیزل کے ایک لیٹر کی قیمت 11 روپے 37 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کو رات گئے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 266 روپے 79 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ 15 جون کے بعد سے حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسرا اضافہ ہے۔

اس سے قبل یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جب پیٹرول کا نرخ 8 روپے 36 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

اس سے بھی پہلے 15 جون کو 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

حکومت پاکستان نے 15 جون کے بعد سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا ہے۔
منگل, جولائی 15, 2025 - 23:15
Main image: 

<p>30 جنوری 2023 کو لی گئی اس تصویر میں پاکستان کے شہر کراچی کے ایک پیٹرول پمپ پر ایک شخص کو اپنے آٹو رکشے میں پیٹرول بھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے (آصف حسن / اے ایف پی)&nbsp;</p>

type: 
SEO Title: 
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈیزل 11.37 روپے فی لیٹر مہنگا


from Independent Urdu https://ift.tt/QJmjKbW

Post a Comment

0 Comments