Hot Posts

6/recent/ticker-posts

یوکرین مشرقِ وسطیٰ میں اپنے ماہرین کیوں بھیج رہا ہے؟

صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین مشرق وسطیٰ کے ممالک میں ماہرین بھیجے گا۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین مشرق وسطیٰ کے ممالک میں شہریوں اور امریکی فوجیوں کی مدد کے لیے مہارت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے پیغامات کی نوعیت کی وضاحت کیے بغیر X پر لکھا کہ ہمیں کچھ پیغامات موصول ہوئے ہیں کہ مشرق وسطی میں شہریوں کی مدد کیسے کی جائے اور کچھ ممالک میں تعینات امریکی فوجیوں کی مدد کیسے کی جائے ہم نے جواب دیا کہ ہم ماہرین بھیجیں گے اور ان کی حفاظت کے لیے درکار ہر چیز فراہم کریں گے۔

وہ پہلے  ہی کہہ چکے ہیں  کہ  امریکی شراکت داروں نے ایرانی ہتھیاروں سے نمٹنے کے لیے مشورے کے لیے یوکرین سے رابطہ کیا ہے۔

ایرانی ڈرونز کیخلاف امریکا نے یوکرین سے مدد مانگ لی

ایک اور پوسٹ میں، زیلنسکی نے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ "جنگ طویل نہیں ہوگی اور یہ ایک طویل تنازعہ یقینی طور پر یوکرین کی صورتحال پر اثر انداز ہو گا”۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bGpJqXQ

Post a Comment

0 Comments