Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنائی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 11 دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران  فتنہ الخوارج کے 4 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 11 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی جبکہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی اور اسی دوران 4 دہشت گرد مارے گئے اور دہشت گردوں سے رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے جوتر کے علاقے میں ناکہ بندی کرلی جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پولیس چوکیوں اور دیگر اداروں کی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

from The Express News https://ift.tt/SsUiozq

Post a Comment

0 Comments