Hot Posts

6/recent/ticker-posts

چور فرار ہونے کے دوران دروازے میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں چور فرار ہونے کے دوران دروازے میں پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق غازی آباد میں بند گھر میں چوری کے لیے داخل ہونے شخص فرار کی کوشش کے دوران دروازے میں پھنس گیا۔

شالیمار گارڈن کے علاقے میں چور نے گھر کو دیکھا جو بند تھا جس کے بعد وہ گیٹ اور لوہے کی گرل سے اندر چلا گیا لیکن باہر نکلنے کے دوران وہ دروازے میں پھنس کر رہ گیا۔

وائرل ویڈیو میں چور کو دروازے میں پھنسا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کی باہر نکلنے کی کوشش بھی ناکام ثابت ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RVCJ Media (@rvcjinsta)

ہجوم نے چور کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اہلکار اسے لے کر تھانے پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والوں نے کوئی شکایت درج نہیں کروائی نہ ہی کوئی چیز چوری ہوئی ہے، چور نشے میں تھا جسے طبی معائنے کے بعد وارننگ دے کر رہا کردیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xD7wCVY

Post a Comment

0 Comments