Hot Posts

6/recent/ticker-posts

لاہور : ریسٹورنٹ رائیڈر کی چالاکی پکڑی گئی، ڈکیتی کا ڈراپ سین

لاہور : ریسٹورنٹ رائیڈر کا رچایا گیا لاکھوں روپے ڈکیتی کا ڈرامہ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں ہی بے نقاب کردیا، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں ایک ریسٹورنٹ رائیڈر سے مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس نے مددگار ون فائیو پر ملنے والی ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کی جانب سے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ 46 ہزار روپے، موبائل فون اور پرس چھیننے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے میڈیا کو بتایا کہ پولیکس کی جانب سے فوری کی جانے والی ابتدائی تحقیقات شواہد اور تفتیش میں ڈکیتی کا واقعہ من گھڑت ثابت ہوا۔

ڈی آئی جی ترجمان کے مطابق رائیڈ راحسان کمپنی کی 3 لاکھ روپے کی رقم بینک میں جمع کرانے کیلئے نکلا تھا، رقم خرد برد کرنے کیلئے ملزم نے ساتھیوں سے مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

ملزم احسان کو اس کے ساتھیوں احمد اعجاز اور حسنین سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

کراچی میں ڈیجیٹل کرنسی کی ڈکیتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LvPVEZj

Post a Comment

0 Comments