حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول 6 روے 51 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

علاوہ ازیں حکومت نے پیٹرول پر لیوی 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر کم کردی اور ہائئی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے فی لیٹر کردی ہے۔پہلے ڈیزل پر لیوی کی شرح صفر تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد ہیں، سوشل میڈیا پر پمپس کی بندش کی خبروں میں صداقت نہیں۔

یہ پڑھیں: پیٹرول ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد ہیں، اوگرا

اوگرا نے کہا تھا کہ کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان نہیں کیا، ملک بھر میں مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بھی پیٹرول پمپس بند ہونے کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر 5 دن پمپس بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

کونسل کا کہنا تھا کہ ملک میں 28 دن کا پیٹرول اور 34 دن کا ڈیزل ذخیرہ موجود ہے، تمام پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، صارفین کو بلاتعطل پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/puqIjzF