اسلام آباد (12 جولائی 2026): وفاقی حکومت نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر پاکستان میں کل بروز پیر یوم سوگ کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق حکومتِ پاکستان نے 13 جولائی 2026 کو قومی یومِ سوگ قرار دے دیا، اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قطر کے سابق امیر کے انتقال پر یومِ سوگ کا اعلان کیا گیا، جس کا مقصد قطر کی حکومت، قطری شاہی خاندان اور عوام سے اظہارِ یکجہتی ہے۔
واضح رہے کہ آج قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ ال ثانی 84 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی وفات پر قطر میں تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
شیخ حمد بن خلیفہ ال ثانی موجودہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کے والد تھے، اور وہ 27 جون 1995 سے 25 جون 2013 تک قطر کے امیر رہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aJLPgYh
0 Comments