کراچی میں کچراکنڈی سے کلاشنکوف ملنے پر اہلِ علاقہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔
پولیس کے مطابق احسن آباد سیکٹر 4 میں کچراکنڈی سے دوکلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں جو نامعلوم افراد بوری میں رکھ کر فرار ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گلی میں کھیلتے ہوئے بچوں نے اسلحے کی نشاندہی کی اور اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر کلاشنکوف برآمد کی۔
پولیس نے بتایا کہ زنگ آلود اسلحے کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر رہے ہیں اور علاقہ مکینوں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمنبد کر کے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BJXUMpH
0 Comments