Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

آسٹریلیا نے اتوار کو لارڈز میں کھیلے گئے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی اور فوبی لیچفیلڈ نے دوسرے اوور سے لے کر 13ویں اوور تک شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 گیندوں پر 100 رنز کی شراکت قائم کی، جس نے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فتح سے صرف 34 رنز قبل لیچفیلڈ آؤٹ ہو گئیں جبکہ مونی کامیابی سے صرف 11 رنز پہلے پویلین لوٹیں۔

انہوں نے آسٹریلیا کے گذشتہ تین فائنلز میں اپنی تیسری میچ جتوانے والی نصف سینچری سکور کی۔

17 گیندیں باقی ہوتے ہوئے آسٹریلیا کو کامیابی دلانے والے رنز تجربہ کار آل راؤنڈر ایلیس پیری نے بنائے، جنہوں نے اپنے کیریئر کا ساتواں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا۔

آسٹریلیا نے پہلے انگلینڈ کو مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز تک محدود رکھا، پھر 153 رنز بنا کر ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کی تاریخ میں سب سے بڑے کامیاب ہدف کا تعاقب مکمل کیا۔

اتوار, جولائی 5, 2026 - 22:30
Main image: 

<p>آسٹریلین بیٹرز پانچ جولائی، 2026 کو لندن میں انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پارٹنرشپ سینچری بنانے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
آسٹریلیا نے ساتویں بار ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا


from Independent Urdu https://ift.tt/l0FEZ6H

Post a Comment

0 Comments