وزیراعظم شہباز شریف کل جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ اُن کی زیر صدارت صوبائی ایپیکس کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا متعلقہ حکام وزیراعظم کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
بلوچستان میں امن کی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیاجائیگا جبکہ بلوچستان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
اجلاس میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر ،وزیراعلیٰ بلوچستان ، وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔
from The Express News https://ift.tt/KtX0Qeh
0 Comments