Hot Posts

6/recent/ticker-posts

کراچی میں تاجر کی دکان پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ

کراچی میں گینگ وار کی بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ماربل کے تاجر کی دکان پر بھتہ نہ دینے پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

چند روز پہلے ماربل کی دکان پر بھتے کی پرچی بھیجی گئی تھی، گینگ وار کے نام پر 15 لاکھ روپے مانگے گئے تھے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ہی بھتے کی پرچی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ بھتے کی پرچی کے ساتھ گولی بھی بھیجی گئی تھی۔

سی آئی اے پولیس کیس کی تفتیش کررہی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس سے جڑے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fqbtYhL

Post a Comment

0 Comments