Hot Posts

6/recent/ticker-posts

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تردید کردی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ڈی چوک پہنچے گا اس کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ منسٹر انکلیو میں میری کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا، وہ آئیں اور ہم انہیں جانے دیں یہ نہیں ہوگا، رینجرز موجود ہے اگر 5 منٹ فائرنگ ہو تو ایک بندہ نظر نہیں آئے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں عالمی سطح کے وفود آرہے ہیں مخصوص وقت پر احتجاج کی کال کیوں دی گئی سامنے آجائے گا جو شخص بھی یہاں پہنچے گا قانون کے مطابق ان سے نمٹیں گے۔

میانوالی میں فائرنگ کی گئی جس سے واضح ہوگیا کہ یہ شرپسند عناصر کسی بھی طریقے سے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، ہمارے پاس گولیوں سے زخمی اہلکار اور شواہد موجود ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم صبر کررہے ہیں، یہ واضح ہے کہ یہ لوگ لاشیں چاہتے ہیں وہی ان کی پالیسی ہے۔

پولیس اہلکار کے قتل کامقدمہ کس کے خلاف درج ہوگا؟ محسن نقوی نے بتادیا

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ پولیس اہلکار کی شہادت کا مقدمہ احتجاج کی کال دینے والوں کیخلاف درج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ان تمام افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں واضح کیا کہ جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی وہ سب پولیس اہلکارکی شہادت کے ذمہ دار ہیں، کسی کو نہیں چھوڑیں گے سب پر ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم بھی گولی کاجواب گولی سے دے سکتے تھے بہت آسان تھا لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا، پولیس نے گولی کا جواب آنسو گیس یا ربڑ بلٹ کے ذریعے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس کا جو نقصان ہوا وہ بھی بتائیں گے، پولیس کی22سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائی گئی ہیں، 119پولیس اہلکار زخمی ہیں جن میں4اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ پہلی بارنہیں ہوا کہ ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں، پولیس اہلکار مبشر بھی فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے، اسلام آباد پولیس کے بھی 15اہلکار زخمی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5ZWC9Sp

Post a Comment

0 Comments