Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیش کش کی ہے کہ حکومت موٹروے اور سڑکوں کو کھول کر پنجاب میرے حوالے کرے اور اگر پھر احتجاج ہوجائے تو استعفیٰ دے دوں گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پی ٹی آئی کی قیادت میں سے کوئی بھی احتجاج میں شریک نہیں ہوتا۔ موجودہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ سیاسی طور پر اس مسئلے کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے احتجاج کا اعلان کرتے ہیں تو حکومت فورا کنٹینر لگا دیتی ہے، موٹر وے اور سڑکوں کو کھولیں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب مجھے دے دیں کچھ بھی نہیں ہوگا، اگر احتجاج ہو جائے تو استعفے دے دوں گا۔

from The Express News https://ift.tt/jwBkpmq

Post a Comment

0 Comments