Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں جیریز دناتا کے تاریخی خواتین کی قیادت میں پاکستان کے پہلے فلائٹ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے پاکستان کے پہلے خواتین کی قیادت میں فلائٹ آپریشن کی میزبانی کی اور اس سے جیریز دناتا نے کامیابی سے مکمل کیا، اس تاریخی موقع پر خواتین ایک مکمل ٹیم نے سری لنکن ائیرلائنز کے اے 320 طیارے کا گراؤنڈ ہینڈلنگ آپریشن بخوبی سرانجام دیا۔ یہ سنگ میل پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے میں خواتین کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ تھا، یہ اہم اقدام انٹرنیشنل ویمنز ڈے سے قبل انجام پایا اور یہ جیریز دناتا کی جدت، شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے ترجمان نے کہا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے پر فخرہے اور وہ ہوا بازی کے شعبے میں مزید ترقی و جدت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

from The Express News https://ift.tt/KjydvFS

Post a Comment

0 Comments