Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

مسلم ٹاؤن کے علاقے میں چور نے مسجد سے نمازی کا قیمتی لیپ ٹاپ چرا لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں نامعلوم چور کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن ناصر نامی شہری نے ایوبیہ مارکیٹ کی مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی۔ نماز کی ادائیگی سے قبل اس نے اپنا لیپ ٹاپ صف میں رکھا مگر جیسے ہی وہ عبادت میں مصروف ہوا، ایک نامعلوم چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتی لیپ ٹاپ لے کر فرار ہوگیا۔ محسن ناصر کے مطابق چوری ہونے والے لیپ ٹاپ کی مالیت اڑھائی لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں چور کو لیپ ٹاپ اٹھا کر جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

from The Express News https://ift.tt/xHlJ143

Post a Comment

0 Comments