Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور آئی جی ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس راجا رفعت مختار  کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کردیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔ راجا رفعت مختار اس سے قبل آئی جی موٹروے پولیس کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر وقار الدین سید کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کردیا گیا ہے، وقار الدین سید اس سے قبل ایف آئی اے میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

from The Express News https://ift.tt/eY5xlLt

Post a Comment

0 Comments