Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکشن اسٹار سنیل شیٹھی 24 مارچ کو نانا بن گئے تھے لیکن ان کی بیٹی آتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے میڈیا کو اپنی بیٹی کی جھلک نہیں دکھائی تھی۔ ننھی پری کے مما پاپا نے اپنی بیٹی کا تعارف کرانے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خاص دن کا انتخاب کیا۔ یہ دن ہے بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی 33 ویں سالگرہ، اس دن کو خاص بنانے کے لیے آتھیا شیٹھی نے ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں بابا کے ایل راہول اپنی بیٹی کو گود میں اُٹھائے اور سینے سے لگائے ہوئے ہیں جب کہ ساتھ ہی آتھیا شیٹھی کھڑی اپنی بیٹی کو دیکھ رہی ہیں۔ تصویر میں بیٹی کا چہرہ تو سامنے نہیں لیکن جوڑے نے پہلی بار اپنی بیٹی کے نام سے آگاہ کیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by KL Rahul👑 (@klrahul) تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہماری بے بی گرل، ہمارے لیے ہمارا سب کچھ ۔۔ ’ایواراہ‘ ۔۔ جس کے معنی ہیں خدا کا تحفہ۔ یاد رہے آتھیا شیٹھی بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی ہیں اور ان کی شادی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ جنوری 2023 میں ہوئی تھی۔  

from The Express News https://ift.tt/tecf2xb

Post a Comment

0 Comments