Hot Posts

6/recent/ticker-posts

سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عائشہ خان 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

اداکار خالد انعم نے سوشل میڈیا پر اداکارہ عائشہ خان کے انتقال کی اطلاع دی، انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

عائشہ خان گزشتہ کئی سالوں سے انڈسٹری سے دور تھیں۔

انہوں نے مہندی اور عروسہ سمیت کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کی۔واضح رہے کہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

شوبز انڈسٹری کے اداکار صبا فیصل، شگفتہ اعجاز، خالد انعم ودیگر کی جانب سے اداکارہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QyWF1Ib

Post a Comment

0 Comments