Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

ایران نے امریکا کی ہدایت پر ایرانی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکنے والے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی طیاروں پر پابندی عائد کی گئی تو ان ممالک کے ہوائی اڈے بھی معمول کے مطابق کام نہیں کر سکیں گے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ملک امریکا کے کہنے پر ایرانی پروازوں پر پابندی عائد کرتا ہے تو ایران بھی خاموش نہیں رہے گا۔ محسن رضائی نے کہا کہ اگر آپ ہماری پروازوں پر پابندی لگائیں گے اور امریکا کے ساتھ تعاون کریں گے تو آپ کے ہوائی اڈّوں پر بھی کوئی پرواز نہیں ہوگی۔ اگر آپ امریکا کے ساتھ کھڑے ہوں گے تو ہم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے۔ خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی ایئرلائنز پر پابندیوں کے اعلان کے بعد جارجیا، آذربائیجان، عراق، عمان، قطر اور ترکیہ نے بدھ کو ایران ایئرلائن کی پروازوں کو روک دیا تاہم چین نے ایسا نہیں کیا۔ چین نے واضح طور پر کہا کہ ایرانی پروازوں پر پابندی کو غیر قانونی اور یکطرفہ سمجھتے ہیں اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

from The Express News https://ift.tt/IJSBmLf

Post a Comment

0 Comments