Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

صدر آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو سفارت کاری اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ صدر مملکت نے ایران پر امریکی حملے کے تناظر میں اپنا بیان جاری کیا اور صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، جس سے لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ  کریں، پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری سے مسئلے کو حل کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے، عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔  

from The Express News https://ift.tt/jEwD5uK

Post a Comment

0 Comments