Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

این ڈی ایم اے نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگراضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کردی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والے وسیع بارش اور گرج چمک کے لیے اثرات پر مبنی موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع بشمول کراچی، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، خیرپور، کشمور، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین کےگردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کبھی کبھار شدید بارشیں اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کا خطرہ پیدا کر سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب میں بالائی اور وسطی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے جس سے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، خوشاب، سرگودھا، نارووال، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، اوکاسرسور اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بھی آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی ایسی ہی صورتحال رہے گی۔بارشوں کا یہ نظام مقامی سیلاب اور معمولات زندگی میں ممکنہ خلل کا باعث بن سکتا ہے۔ دریں اثناء خیبرپختونخوا میں بھی مون سون کی سرگرمیاں تیز ہونے کا خطرہ ہے۔ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، مردان، صوابی، وزیرستان، اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بیان میں خبردار کیا گا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بدستور موجود ہے۔  

from The Express News https://ift.tt/8GHZhgW

Post a Comment

0 Comments