امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے کی درخواست کی ہے تاہم ایران نے اس دعوے کی تردید کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ میں ایرانی مشن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بیان میں کہا کہ ایران کا کوئی بھی نمائندہ کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جا کر نہیں گڑ گڑایا۔ یہ خبر پڑھیں : ایران کو بتا دیا، اب بہت دیر ہوچکی بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں، ٹرمپ ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اس جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت چیز ان کا سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی دینا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں ایرانی مشن نے بیان میں کہا ہے کہ ایران دھمکی کا جواب دھمکی سے اور ہر اقدام کا ویسا ہی جواب دے گا۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ایران کیخلاف اسرائیل کی فوجی مدد کرنے کا سوچے بھی نہیں؛ روس نے امریکا کو خبردار کردیا یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اسرائیل سے جنگ بندی کے لیے وائٹ ہاؤس میں بات چیت کی درخواست کی ہے۔ صدر ٹرمپ کے بقول جس پر انھوں نے ایران پر واضح کردیا کہ بات چیت کا وقت اب گزر گیا۔ ایران کو دو ہفتے قبل بات چیت کرنی چاہیے تھی۔
from The Express News https://ift.tt/gk5KV80
0 Comments