Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ایک عہدے دار نے بدھ کو بتایا کہ کم از کم آٹھ سری لنکن کرکٹرز نے سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز میں حصہ لیے بغیر وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے منگل کو پاکستانی دارالحکومت میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد اپنی سکیورٹی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے تھے۔

سری لنکا کرکٹ کے عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کھلاڑیوں کی واپسی کے فیصلے کے بعد پاکستان کے خلاف جمعرات کو ہونے والا دوسرا ون ڈے میچ کا انعقاد بھی غیر  یقینی کا شکار ہے، تاہم متبادل کھلاڑی بھیجے جائیں گے تاکہ سہ ملکی سیریز جاری رہ سکے۔

سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ جاری رکھنے کے حوالے سے باضابطہ بیان تیار کر رہے ہیں تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مارچ 2009 میں لاہور میں گن مینوں نے سری لنکن ٹیم کی بس پر فائرنگ کی تھی جس میں چھ کھلاڑی زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد تقریباً ایک دہائی تک غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے سے گریز کیا۔

منگل کو اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق ہوا جس میں پاکستان نے دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو چھ رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حملے کے بعد مہمان ٹیم کے اردگرد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ون ڈے سیریز کے باقی دو میچ بھی جمعرات اور ہفتے کو راولپنڈی میں ہی کھیلے جانے کا شیڈول ہے۔

مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے منگل کو پاکستانی دارالحکومت میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد اپنی سکیورٹی پر تشویش ظاہر کی ہے۔
بدھ, نومبر 12, 2025 - 22:45
Main image: 

<p>11 نومبر 2025 کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کھلاڑی قومی ترانے کے لیے کھڑے ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
8 کھلاڑیوں کا سکیورٹی خدشات کے باعث واپسی کا فیصلہ: عہدیدار سری لنکا کرکٹ بورڈ
Translator name: 
عبدالقیوم


from Independent Urdu https://ift.tt/fFJzMdW

Post a Comment

0 Comments