Hot Posts

6/recent/ticker-posts

بنگلادیش ایئرلائنز کی پہلی براہ راست پرواز ڈھاکا سے کراچی پہنچ گئی

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطہ بحال ہوگیا ہے۔

اے آر اوئی نیوز کے مطابق بنگلادیش ایئرلائنز بیمان کی پہلی براہ راست پرواز ڈھاکا سے کراچی پہنچ گئی ہے، براہ راست پروازوں کی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔

ڈھاکا سے پہلی براہ راست پرواز رات 11 بجے کراچی لینڈ کرگئی ہے، کراچی لینڈنگ پر بنگلادیشی ایئرلائنز کی پرواز کا واٹر سیلیوٹ سے استقبال کیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسی طرح کراچی سے پرواز بی جی 342 رات 12 بجکر 1 منٹ پر ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوگی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ، پاکستان اور بنگلادیش مین بھی دہشت گردی کو جاری رکھا ہوا ہے، بنگلادیش کے عوام کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ بھارت کا چہرہ ان کو دکھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت نے بنگلادیش کے ساتھ کرکٹ میں بھی سازش کی وہ بھی ڈھکی چھپی نہیں، بنگلادیش اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کو بڑھائیں گے، بنگلادیش اور پاکستان کی محبت کا سلسلہ روابط میں بدلے گا۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gus2J6

Post a Comment

0 Comments