Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

بھارتی سپر اسٹار کے گھر ایک ساتھ یک نہ دو شد کے مصداق جڑواں بچوں کی پیدائش سے جشن کا سما ہے۔ یہ گھر بھارت کے تیلگو سُپر اسٹار رام چرن کا ہے۔ ان کی اہلیہ اپسانا کونیڈالا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔ سب سے زیادہ خوشی دادا چرن جیوی کو ہے جو تیلگو سنیما کے لیجنڈری اداکار ہیں جنھیں اداکاری کا شاید کوئی ایوارڈ ہے جو نہ ملا ہو۔ بچوں کے دادا لیجنڈری چرن جیوی نے بیٹے سپر اسٹار رام چرن کے جڑواں بچوں کی اطلاع دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ماں اور دونوں بچے بالکل صحت مند ہیں۔ انھوں نے مداحوں کی دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات پر شکریہ بھی ادا کیا۔ رام چرن اور اپسانا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ان کے بچے نہ صرف مضبوط بلکہ ہمدرد انسان بھی بنیں۔ یاد رہے کہ رام چرن اور اپسانا کی شادی جون 2012 میں ہوئی اور ان کی پہلی اولاد ڈیڑھ سالہ بیٹی ہے۔ جڑواں بچوں کی آمد کے بعد خوش نصیب جوڑا 3 بچوں کے والدین بن گئے۔ سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو ’’دہرا جشن‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ مداحوں نے دادا جرن جیوی، والد رام چرن اور ماں اپسانا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بچوں کو دعا دی۔      

from The Express News https://ift.tt/i0RSPBN

Post a Comment

0 Comments