Hot Posts

6/recent/ticker-posts

بسنت پر شہریوں کیلیے ایک اور بڑی خوشخبری

لاہور (5 فروری 2026): حکومتِ پنجاب نے بسنت فیسٹیول کے موقع پر شہریوں کیلیے فری بس سروس کا اعلان کر دیا۔

بسنت کے دوران پی ایم اے، پی ٹی سی اور آر ٹی اے کی 330 سے زائد بسیں فری سروس انجام دیں گی۔ تہوار پر 199 پی ایم اے اور پی ٹی سی بسیں مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی جبکہ آر ٹی اے کی 131 اضافی ایچ ای ڈی بسیں بھی آپریشن میں ہوں گی۔

فری بس سروس شہر کے 24 اہم روٹس پر فراہم کی جائیں گی جن میں رانا ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن، آر اے بازار، بھاٹی چوک، شاد باغ، واہگہ روڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت سے قبل 346 عمارتیں خطرناک قرار

ان میں جیل روڈ، کینال، جناح بس ٹرمینل، ناصر باغ، کالما چوک اور مین مارکیٹ روٹس بھی شامل ہیں۔ پرانا کہنہ، بھاٹی چوک، منڈیالی ٹول پلازہ، کالا شاہ کاکو اور ایئرپورٹ تک فری بس سہولت ملے گی۔

جناح بس ٹرمینل سے رائیونڈ اور بی آر بی تک خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔

ریلوے اسٹیشن، گرین ٹاؤن اور جناح بس ٹرمینل کو مرکزی ڈپو قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بسیں روٹ وائز اور شفٹ وائز روٹیشن پر چلائی جائیں گی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے بسنت کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qA0Mov3

Post a Comment

0 Comments