Hot Posts

6/recent/ticker-posts

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر راولپنڈی کی ٹیم کا حصہ بن گئے

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر جیک فریزر پی ایس ایل کی نئی فرنچائز راولپنڈی کا حصہ بن گئے ہیں۔

آسٹریلوی بیٹر جیک فریزر کو راولپنڈی فرنچائز نے ڈائریکٹ سائن کیا ہے بیٹر کو پی ایس ایل آکشن میں نہیں خریدا گیا تھا۔

راولپنڈی کی ٹیم آکشن سے قبل ڈائریکٹ سائننگ نہیں کرسکی تھی آکشن کے بعد انہوں نے جیک فریزر کو ڈائریکٹ سائن کرکے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

جیک فریزر نے 98 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور 11 نصف سنچریوں کی مدد سے 149.11 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1852 رنز بنائے ہیں۔

یہ پڑھیں: قومی ٹیم سے دور محمد رضوان کو راولپنڈی ٹیم نے کتنے میں ریٹین کیا؟

آسٹریلوی بیٹر بگ بیش لیگ اور میجر لیگ کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلا آکشن گزشتہ روز ہوا جہاں فرنچائزز نے لیگ کے 11ویں سیزن کے لیے بولی کے ذریعے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

اس آکشن میں فاسٹ بولر نسیم شاہ فروخت کے اعتبار سے ایونٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی کے طور پر خریدے گئے، آل راؤنڈر فہیم اشرف کچھ لاکھ روپے کی دوری سے دوسرے نمبر پر رہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gKNVQ2f

Post a Comment

0 Comments