Hot Posts

6/recent/ticker-posts

پاسپورٹ دفاتر کتنے دن کے لیے بند رہیں گے؟

عید الاضحیٰ کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر تین دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے 26 مئی سے 28 مئی 2026 تک عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

لہذٰا پاسپورٹ کے تمام دفاتر 26 سے 28 مئی 2026 بروز منگل تا جمعرات بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 25 اور 26 مئی کی درمیانی شب 12 بجے سے 29 مئی کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

 تاہم اس دوران پاسپورٹ کی خدمات آن لائن پاسپورٹ پورٹل کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی جبکہ حکومت کی جانب سے تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے۔

وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔ عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔

پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ydBO6j3

Post a Comment

0 Comments