اسلام آباد : پولیس نے کفایت شعاری مہم کی دھجیاں اڑا دیں، مہم کی آڑ میں پولیس اہلکار دکاندار سے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار دکان بند کرانے پہنچا اور تھوڑی ہی دیر بعد جیب میں 500 روپے کا نوٹ ڈال کر خاموشی سے واپس چلا گیا
اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے پولیس اہلکار کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، پولیس اہلکار دکاندار کے پاس پہنچا، دکان نہ بند کرنے سے متعلق پوچھا۔
دکاندار نے اہلکار کو جواب دیا کہ سر ابھی دکان بند کرنے میں کچھ وقت باقی ہے، تاہم پولیس اہلکار دکاندار پر دباؤ ڈالتا رہا پھر 500 روپے کا نوٹ لے کر وہاں سے روانہ ہو گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اہلکار کو دکاندار سے رشوت لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AY8tPq9
0 Comments