لاہور:آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لئے ملک بھر سے پولیس فورس مصظفرآباد پہنچ ئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان سے 16 ہزار اہلکار آزاد کشمیر میں ڈیوٹی کیلیے بھیجے گئے ہیں۔
پنجاب سے 14 ہزار، سندھ سے 2 ہزار، خیبرپختونخوا سے 500، بلوچستان سے 200 اور گلگت بلتستان سے 100 اہلکار روانہ ہوئے۔
سینٹرل پولیس پنجاب کے مطابق لاہور پولیس سے 1550، ننکانہ صاحب سے 100، شیخوپورہ سے 140، قصور سے 110،گوجرانوالہ سے 250، اس کے علاوہ منڈی بہاء الدین اور حافظ آباد سے 100 اہلکار آزاد کشمیر الیکشن ڈیوٹی کیلیے بھیجے گئے ہیں۔
from The Express News https://ift.tt/c5AfnJS
0 Comments