Hot Posts

6/recent/ticker-posts

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم 8 ویں بار ایشیا کپ کی چیمپئن بن گئی

دبئی : بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے فائنل میں سری لنکا کو 72 رنز سے  شکست دے کر آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دی، بھارتی ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 183 رنز تھا۔،

سمرتی مندھانا نے59 اور شفالی ورما نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں سری لنکن ٹیم 184رنز کے تعاقب میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس کے تمام کھلاڑی ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے چلے گئے، کپتان چماری نے 36 اور نیلکشیکا 22 رنز بنا سکیں جبکہ شری چرنی نے 4 ،دپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2sGrPDi

Post a Comment

0 Comments