Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ کائنات ہماری سوچ سے زیادہ تیزی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے۔ سائنس دانوں کی جانب سے کیے گئے اس ہوشربا انکشاف کے باوجود ان کا خیال ہے کہ دنیا کے اختتام میں ابھی کافی وقت (10^78 برس یعنی ایک کے ساتھ 78 صفر) ہے۔ اس سے قبل سائنس دانوں کا خیال تھا کہ کائنات کے پاس 10^1100 برس رہ گئے ہیں۔ یہ وقت سفید ڈوارف ستاروں کے مکمل طور پر ختم ہونے کے لیے کافی ہے۔ یہ ستارے کائنات میں سب سے زیادہ مدت تک وجود رکھنے والے اِجرام ہوتے ہیں۔ 2023 کے ایک مقالے کے فالو اپ پر کی گئی نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ صرف بلیک ہولز ہی نہیں بلکہ دیگر اِجرام بھی ہاکنگ ریڈی ایشن جیسے ایک عمل کے ذریعے بخارات بن سکتے ہیں۔ نئے مقالے میں محققین نے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ اس عمل کو مکمل ہونے میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے۔ بلیک ہول ماہر اور نئی تحقیق کے سربراہ مصنف ہینو فیلکے کا کہنا تھا کہ کائنات کا حتمی اختتام توقع سے زیادہ جلدی ہوگا لیکن خوش قسمتی سے ایسا ہونے میں بھی کافی وقت لگے گا۔

from The Express News https://ift.tt/kXCAlm5

Post a Comment

0 Comments