Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔  یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلی مثال ہے۔

from The Express News https://ift.tt/3LOVi4M

Post a Comment

0 Comments