پاکستان سپرلیگ کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کراچی کنگز اور قلندرز کی ٹیمیں پی ایس ایل کے 24ویں میچ میں مدمقابل ہیں، جس میں کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور نعیم نے شاندار آغاز فراہم کیا اور اسکور کو 90 تک پہنچایا تو محمد نعیم 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے رواں سیزن کی تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔ اس کے بعد 121 کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ شفیق عباس آفریدی کا شکار بن کر 18 رنز بناکر پویلین کی جانب روانہ ہوئے۔ ڈیرل مچل کو عباس آفریدی نے گولڈن ڈک پر آؤٹ کیا۔ پھر سیم بلنگز 2 رنز بناکر میر حمزہ کا شکار بنے اور عامر جمال کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر 131 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ یوں 12 اوورز میں قلندر نے چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔
from The Express News https://ift.tt/TvUXb5o
0 Comments