Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر پر بھارت کو  خطوط کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپنے حقوق کے تحفظ کیلیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا ہے، یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل اور فریقین پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت سندھ طاس کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں، پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری ضروری ہے،   پاکستان معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا۔

from The Express News https://ift.tt/mcnEUel

Post a Comment

0 Comments