Hot Posts

6/recent/ticker-posts

نیٹو چیف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہنے کے بیان کی وضاحت کر دی

نیٹو چیف مارک روٹے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہنے کے بیان کی وضاحت کر دی۔

نیٹو چیف نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ڈیڈی نہیں کہا، میرے بیان کا مطلب یہ نہیں تھا کہ میں ٹرمپ کو’ڈیڈی‘ کہہ رہا ہوں، ڈیڈی کا لفظ استعمال کیا لیکن میرا اصل مخاطب ٹرمپ نہیں تھے۔

مارک روٹے نے کہا کہ بعض ممالک نیٹو میں امریکی شمولیت پر بچے جیسے سوال کرتے ہیں، کہا جیسے بچہ پوچھے ڈیڈی کیا آپ خاندان کے ساتھ ہی رہیں گے؟ میرے الفاظ کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

نیٹو نے واضح کیا کہ میرا انداز کسی کی نظر میں نرم یا توہین آمیز ہو سکتا ہے یہ ذاتی رائے ہے لیکن میرا مطلب صدر ٹرمپ کی ذاتی تعریف یا توہین نہیں تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fd6hWNJ

Post a Comment

0 Comments