تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو یقین دلاتاہوں کہ ہمارا جواب ادھورا نہیں ہوگا۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد اپنے ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ شروع کی ہے اب اسے بھرپور جواب بھی ملے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی حکومت اپنے سنگین جرم کے نتائج سے محفوظ نہیں رہے گی، ایرانی قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا جواب ادھورا نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ردعمل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے حکم پر اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، اسرائیل میں درجنوں اہداف، فوجی مراکز اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 78 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں : حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغ دیا
واضح رہے کہ یمن کی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغتے ہوئے ایران کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یمن کے حوثی رہنما نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یا کسی بھی مسلم ملک کو اسرائیلی جارحیت کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حوثی رہنما نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کی طرح ایران کا بھی بھرپور دفاع کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IiM50QX
0 Comments