(27 ستمبر 2026): قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب کا انعقاد ہوا جس کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔
حلقے کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ 79306 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کر چکے، جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42623 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقے کے 292 پولنگ اسٹیشنز پر 3022 پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی پر مامور رہے۔ 168 میں 16 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اے کیٹگری میں شامل کیا گیا، 87 بی اور 189 سی کیٹگری میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال میں پولنگ کا شیڈول جاری
واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پارٹی کی جانب سے ان کے صاحبزادے ملک منیر اقبال چنڑ امیدوار ہیں، جبکہ سابق وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کے صاحبزادے چوہدری ولی داد چیمہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 4 لاکھ 83 ہزار 143 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ymlyx81
0 Comments