Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

کراچی ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی اور حادثے کی وجہ سے گراؤنڈ ہونے والے تین غیر ملکی جہازوں میں سے ایک طیارہ مرمت کے بعد ترکیہ روانہ ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر تین غیرملکی طیاروں کے تیکنیکی خرابی و حادثات کے سبب عارضی گراؤنڈ ہونے کا معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ترکش ائیرلائن کا طیارہ مرمت کے بعد کراچی ائیرپورٹ سے اپنی منزل مقصود ترکیہ کی جانب روانہ ہوگیا۔ ترکش ائیرلائن کا طیارہ سے دوران ٹیکسی انجن سے پرندہ ٹکرانے پر کئی دن سے کراچی ائیرپورٹ پر گراؤنڈ تھا۔ ترکش ائیرلائن نے پاکستان کی مقامی کمپنی سے طیارے کے مرمتی کام کے لیے خدمات حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سعودی ائیرلائن کے طیارے پر انجینرنگ ٹیم کا کام جاری ہے، اس جہاز کو انجن میں آگ کی وارننگ کے سبب کراچی اتاراگیا تھا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی کورئیر کمپنی کا طیارہ تاحال گراؤنڈ ہے۔ جس سے دوروز قبل رات کے وقت لوڈر ٹکراگیا تھا۔

from The Express News https://ift.tt/7UlECZy

Post a Comment

0 Comments