لاہور میں ایک خاتون ٹک ٹاکر اپنے دوست کے گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی۔ کوٹ لکھپت کے علاقے زیب ظفر عرف علیشبا نامی ٹک ٹاکر دوست کے گھر سے 22 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئی۔ کوٹ لکھپت پولیس نے متاثرہ شہری محمد رشید کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں شہری نے موقف اپنایا کہ زیب ظفر عرف علیشبا ان کی بیوی کی دوست تھی جو کچھ دن سے گھر میں رہائش پزیر تھی۔رہائش نہ ہونے کی وجہ سے اسے اپنے گھر میں رکھا تھا۔ زیب ظفر نجی شاپنگ مال میں ملازمت کرتی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
from The Express News https://ift.tt/TOSBWnk
0 Comments