Hot Posts

6/recent/ticker-posts

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ پہلے دن ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا

نئی دہلی : مودی سرکار کا شائننگ انڈیا کا دعویٰ اپنے ہی گھر میں ڈھیر ہوگیا، نئی دہلی میں ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘کا پہلا دن ہی بدنظمی کی نذر ہوگیا۔

گلوبل ساؤتھ میں منعقد ہونے والا “انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026” بدنظمی کے سبب پہلے روز ہی شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔

منتظمین کی نااہلی اور بدنظمی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی بندش کے باعث نمائش کنندگان اپنے بوتھس تک رسائی سے محروم ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کے دورے سے قبل کئی گھنٹوں تک داخلی راستے بند رہے جس کے سبب شرکت کیلیے آنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

مصنوعی ذہانت کے بجائے مودی جی کا فوٹو شوٹ زیادہ اہم بن گیا، عالمی ماہرین کے سامنے بھارت کی خوب جگ ہنسائی ہوئی، مودی کے دورے سے پہلے سیکیورٹی کے نام پرکئی گھنٹوں تک داخلی راستےبند رہے۔

غیرملکی مندوبین تپتی دھوپ میں سڑکوں پر رُلتےرہے، آلودہ فضا اور بدترین ٹریفک جام نے شرکا کو نڈھال کردیا، کانفرنس ہال میں ناقص وینٹیلیشن اوربجلی کی بندش نےصورتحال مزید اذیت ناک بنا دی۔

اس کے علاوہ فضائی آلودگی اور ٹریفک جام نے شرکاء کو شدید مشکلات میں ڈال دیا، بجلی کی بندش اور ناقص وینٹی لیشن پر سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اسٹارٹ اپ بانیوں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی پرسوالات اٹھائے گئے
انتظامیہ کی جانب سے پانی کی قلت اور ہجوم پر قابو نہ پانے کی شکایات بھی ہیں۔

عالمی ٹیک ماہرین کی موجودگی کے باوجود بدانتظامی نمایاں ہیں، شرکاء نے شدید ناراضی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

گزشتہ روز شروع ہونے والے پانچ روزہ “انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026” میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہانِ مملکت اور حکومت کے سربراہان کے علاوہ مختلف ممالک کے 40 سے 45 سینئر وزرا شرکت کر رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dhi4HzT

Post a Comment

0 Comments