حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 81 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 24 اگست تک کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیلرز مارجن بڑھا دیا
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق کر دیا۔
حکومت نے ڈیلرز مارجن 1 روپے 34 پیسے بڑھایا ہے، پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے جبکہ ڈیزل پر بھی 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر کر دیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iM24ltk
0 Comments