Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے ساتھ 15 فروری کو گروپ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بارے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہم نے بڑا واضح سٹینڈ لیا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے کیوں کہ پاکستان نے کہا یہ کھیل کا میدان ہے، سیاست نہیں ہے۔ کھیل کے میدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے سوچ سمجھ کر یہ سٹینڈ لیا ہے اور اس حوالے سے ہمیں بنگلہ دیش کے ساتھ پوری طرح سے کھڑے ہونا چاہیے۔ اور یہ بہت مناسب فیصلہ ہے۔‘

یاد رہے کہ انڈیا کی جانب سے بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمٰن کا آئی پی ایل کا کنٹریکٹ منسوخ کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش نے انڈیا میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے اسے ٹورنامنٹ سے سے خارج کر کے اس کی جگہ آئرلینڈ کو شامل کر لیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے ردِ عمل میں گذشتہ ہفتے پاکستان نے انڈیا کے ساتھ سری لنکا میں 15 فروری کو کھیلے جانے والے میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران بلوچستان میں گذشتہ ہفتے عسکریت پسندوں کے حملوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ انسان نہیں ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں خواتین کو بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکومت ان کے خاندانوں کی کفالت کرے گی۔

’پاکستان وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہم نے بڑا واضح سٹینڈ لیا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے کیوں کہ پاکستان نے کہا یہ کھیل کا میدان ہے، سیاست نہیں ہے۔‘
بدھ, فروری 4, 2026 - 22:30
Main image: 

<p class="rteright">وزیرِ اعظم شہباز شریف کابینہ کے اجلاس سے بدھ 4 فروری 2026 کو خطاب کرتے ہوئے (پی ٹی وی سکرین گریب)</p>

type: 
SEO Title: 
انڈیا سے نہ کھیلنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا: شہباز شریف


from Independent Urdu https://ift.tt/5o9zPqT

Post a Comment

0 Comments