Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ انہیں ان لوگوں کی فکر ہے جن کو ابھیشیک کی فارم کے لیے فکرمند ہیں۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ابھیشیک کی فارم کے لیے اتنے فکرمند کیوں ہیں۔ وہ ان ٹیمیوں سے متعلق سوچتے ہیں جن کے خلاف ابھیشیک کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جارح مزاج بلے باز نے ابھی تک ایک رن بھی اسکور نہیں کیا ہے اور جب وہ اسکور کرتے ہیں تو سب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے، یہ ٹیم اسپورٹس ہے۔ اب یہ ٹیم کی ضرورت ہے کہ بلے باز اپنی شناخت کے ساتھ کھیلے اور وہ ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، ہم وہاں کوور کرنے کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس انہوں نے ٹیم کو کوور کیا، اب ہم ان کو کوور کریں گے۔

from The Express News https://ift.tt/VhOJMED

Post a Comment

0 Comments