Hot Posts

6/recent/ticker-posts

زاہد احمد نے ’مرزا کی ہیر‘ کا اسکرپٹ منتخب کرنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ زاہد احمد نے ’مرزا کی ہیر‘ کا اسکرپٹ منتخب کرنے کی وجہ بیان کردی۔

گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ حنا آفریدی اور زاہد احمد نے شرکت کی اور اس دوران ’مرزا کی ہیر‘ کے اسکرپٹ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

زاہد احمد نے بتایا کہ پہلی ایسی اسکرپٹ تھی جس میں مجھے پروڈیوسرز نے کال کرکے کہا کہ بہت ہی مضبوط ولن بنایا ہے، تو آپ اسے ادا کریں گے۔

اداکار نے کہا کہ ہمارے ڈرامے میں ولن کا کردار کم ہی اس طرح کا ہوتا ہے، مجھے صبح صبح پائے کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہ ڈائریکٹر نے پہلے ہی سوچا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں ڈائیلاگ بھی ہے کہ ’ہم پیسے کا کام کرتے یہں نہ ادھار چھوڑتے ہیں اور نہ اصول چھوڑتے ہیں۔

زاہد احمد نے بتایا کہ میں نے ساری زندگی خود کو ہیرو کے ڈبے میں نہیں رکھا ہے پہلا ہی ڈرامہ بطور ولن کیا تھا جس میں ایوارڈ بھی ملا تھا۔

یہ پڑھیں: ’مرزا کی ہیر‘ میں‌ اداکاری کا تجربہ کیسا رہا؟ علی رضا اور حنا آفریدی نے بتا دیا

انہوں نے کہا کہ مثبت اور منفی دونوں کردار نبھانے سے اداکار کی لائف بڑھتی ہے، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی اس کے بارے میں سوچتے ہیں۔

اداکارہ حنا آفریدی نے کہا کہ میں نے دو نام احسن طالش اور پروڈکشن ہاؤس سیجا دیکھ کر اسکرپٹ کو منتخب کیا، جب اسکرپٹ کو پڑھا تو بہت اچھا تھا دو اور اسکرپٹ کو چھوڑ کر اس کو چنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کزن والی وائب آرہی تھیں، محبت تھی، کلائمکس تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6acZpQ1

Post a Comment

0 Comments