مورو (28 مئی 2026): صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو ایسا بنائیں گے کہ آئندہ نسلوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ لوگوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی لیگیسی کو سمجھانا ہے، ہم نے آج تک جتنے کام کیے 1973 کے آئین کے مطابق کیے، ہم ساتھ مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ اور ملک کو مضبوط بنائیں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو نے پاکستان کیلیے شہادت قبول کی، ہم نے شہادت قبول کی اس لیے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔
مودی چھوٹی نظر کا چھوٹا آدمی ہے
انہوں نے کہا کہ آج ایسا دور ہے ہمیں موبائل فون پر پتا چل جاتا ہے کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی خبروں پر پابندی عائد ہے، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں۔
بھارتی وزیر اعطم پر سخت تنقید کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ مودی چھوٹی نظر کا چھوٹا آدمی ہے جو پہلے وزیر اعلیٰ تھا، اس نے کشمیر کو ون یونٹ کیا اور کہا کہ اب کشمیری لڑکیوں سے شادی کر سکتے ہیں، مودی بنیے کی سوچ اور سمجھ دیکھیں کیا ہے اپنی طاقت میں مگن ہے، اللہ کا فضل ہے ہم نے مودی کو ایک ہفتے کی جنگ میں سمجھا دیا یہ آسان نہیں۔
ہم نے مودی کے گھر پر ڈرون چلائے
’ہم نے بھارت کے 8 طیارے گرائے تو مودی کو سمجھ آگیا کہ ہم یہاں بیٹھے بیٹھے ان کی فضائیہ تباہ کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں میرے گھر کوئی ڈرون نہ آیا لیکن ہم نے مودی کے گھر پر ڈرون چلائے۔ ہم نے بھارت کے صرف وہ طیارے گرائے جنہوں نے بمباری کی، بھارت کے 40 طیارے ہمارے ریڈار پر تھے ہم گرا سکتے تھے۔‘
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کا منفرد اعزاز
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کیلیے معاشی جنگ لڑنی ہے ان کو آگے بڑھانا ہے، ہم نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے، میں لوگوں سے ملتا رہا ہوں اور ان کے دیہات میں جاتا رہا ہوں، میں نے 14 سال تک پی ایچ ڈی کی اور صرف کتابیں پڑھی ہیں، میں نے گواد رپورٹ دیا اور اب یہ پاکستان کو بنائے گا، پاکستان کو ایسا بنائیں گے کہ آئندہ نسلوں کو کوئی تکلیف نہ ہو، بلوچستان کو بھی سدھاریں گے مسائل حل کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7kIZNwM
0 Comments