Hot Posts

6/recent/ticker-posts

news

متحدہ عرب امارات نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے اور شہریوں کو سماجی سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ہرسال کی طرح اس برس بھی نئے ہجری سال کے آغاز کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم کو نئے اسلامی سال کی خوشی میں 15 جون بروز پیر سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل اور وزارتِ افرادی قوت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ چوں کہ نئے اسلامی سال کی چھٹی پیر 15 جون کی اعلان کی گئی ہے اور ہفتہ و اتوار معمول کی ہفتہ وار تعطیلات ہیں اس طرح شہریوں کو لگاتار 3 دن کی چھٹیاں مل جائیں گی۔ تمام دفاتر اور ادارے ہفتہ 12 جون کے بعد دوبارہ سے بروز منگل 16 جون کو کھلیں گے اور اس دوران شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیاحت، پکنک اور سماجی سرگرمیوں میں وقت صرف کریں گے۔ وزارت انسانی وسائل کے بقول طویل ویک اینڈ سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اور ملازمین کو بھی جسمانی آرام اور ذہنی سکون میسر ہوگا۔   

from The Express News https://ift.tt/s9H1E7Y

Post a Comment

0 Comments