عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ جینفر لوپیز نے محبت سے ’’ریٹائرمنٹ‘‘ کا اعلان کردیا، پانچویں شادی کی پیشکش ٹھکرادی۔ ہالی ووڈ کی بے تاج ملکہ، میوزک کی شہزادی اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن گلوکارہ جینفر لوپیز نے بالآخر اعلان کر دیا کہ اب وہ پانچویں بار شادی نہیں کریں گی۔ یہ اعلان 55 سالہ خوبصورت گلوکارہ نے اپنے معمول کے کسی انٹرویو میں نہیں بلکہ اسپین میں ایک لائیو شو کے دوران اسٹیج پر لاکھوں مداحوں کے سامنے کیا۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب جینفر اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں تو سامعین میں بیٹھے ایک پرجوش مداح نے محبت میں ڈوبا ہوا شادی کی پیشکش کا پلے کارڈ لہرا دیا۔ اس پلے کارڈ نے نہ صرف توجہ حاصل کی بلکہ جینیفر کو لمحے بھر کے لیے توقف پر بھی مجبور کر دیا۔ گلوکارہ جینفر نے دلکش انداز میں مسکراتے ہوئے مائیک سنبھالا اور جواب دیا کہ میں نے اسے (شادی) کو چند بار آزمایا ہے اور اب لگتا ہے کہ بس بہت ہو گیا ہے! بس؟ جی ہاں، بس! جینیفر کے اس مختصر مگر معنی خیز جملے نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ یاد رہے کہ جینفر لوپیز کی نجی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہی ہے۔ سپر اسٹار نے چار شادیاں کیں لیکن ہر بار یہ رشتہ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا۔ جینیفر لوپیز نے پہلی شادی اوجانی نوا سے 1997 میں کی لیکن یہ پہلا تجربہ چند ہی ماہ میں انجام کو پہنچ ہوگیا۔ دوسری شادی جینیفر نے ڈانسر گلوکار کرس جڈ سے 2001 میں کی تاہم 2003 میں دونوں کے درمیان تعلق ہوگئی تھی۔ اس طلاق کے اگلے برس ہی 2004 میں گلوکارہ جینیفر لوپیز نے مارک انتھونی سے شادی کی جو تقریباً دس سال چلی اور جوڑے کے جڑواں بچے بھی ہوئے۔ 2014 میں طلاق ہوگئی۔ گلوکاہ نے چوتھی اور اب تک کی آخری شادی بین ایفلیک سے 2022 میں کی لیکن فلمی دنیا کا سب سے زیادہ مشہور ہونے والا یہ جوڑا صرف دو سال بعد جدا ہوگیا۔ قبل ازیں اپنے ایک انٹرویو میں جینیفر کہہ چکی ہیں کہ ہر بار جب زندگی نے مجھے گرایا میں اور زیادہ مضبوط بن کر اٹھی ہوں۔ اب وہ خود کو مکمل محسوس کرتی ہیں اور محبت کی تلاش میں سرگرداں نہیں۔
from The Express News https://ift.tt/5EKo7hm
0 Comments