انگلینڈ میں ٹیکسی چلانے والے سابق پاکستانی کرکٹر نعیم احمد کے بیٹے نے انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ 17 سالہ آف اسپنر فرحان احمد (انگلش ٹیسٹ اسپنر ریحان احمد کے چھوٹے بھائی) نے ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے ویٹیلٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ناٹنگھم شائر کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی ہیٹرک کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 25 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فرحان احمد کی شاندار بولنگ کی بدولت لنکا شائر محض 126 رنز بنا سکی اور ٹانگھم شائر نے مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ واضح رہے گزشتہ سیزن میں وہ ایک فرسٹ کلاس میچ میں 10 وکٹیں لے کر برطانیہ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے تھے۔ اس کے علاوہ 16 برس کی عمر میں ناتٹگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کر کے کلب کی تاریخ کے سب سے کم عمر فرسٹ کلاس کھلاڑی بھی ہیں۔
from The Express News https://ift.tt/IMtzcy3
0 Comments